ایشیا (رپورٹس)

گورداسپور شہر کے گورنمنٹ کالج میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد

مورخہ ۸؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو بھارت کے صوبہ پنجاب کے مشہور شہر گورداسپور کے گورنمنٹ کالج میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سیمینار بعنوان ’’معاشرے میں امن کے فروغ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ منعقد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز کالج کی پروفیسر مکرمہ سندیپ کور صاحبہ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ موصوفہ نے جماعت احمدیہ کا تعارف کراتے ہوئے دنیا بھر میں جماعت کی طرف سے کيے جانے والے خدمتَِ خلق کے کاموں اور قیامِ امن کے حوالہ سے جماعت کی مساعی کا ذکر کیا۔

اس سیمینار میں جماعت کے نمائندہ نے بھی مقررہ موضوع پر تقریر کی جس میں بانیٔ جماعت احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد یہ قادیانی علیہ السلام کی بعثت کے اغراض و مقاصد بیان کيے۔ اسی طرح اسلام کی امن بخش تعلیمات کو بھی پیش کیا گیا۔ اسلام احمدیت کا امن عالم کا پیغام خلیفہ وقت کے ارشادات کی روشنی میں پیش کیا۔ موصوف نے موجودہ زمانہ میں قیامِ امنِ عالم کے حوالہ سے نوجوانوں کی ذمہ داریوں اور تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کی خدمت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنے کے حوالہ سے ارشادات پیش کيے۔

اس سیمینار کے موقع پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے زریں ارشادات شاملین کی خدمت میں پیش کيے گئے۔ حاضرین نے اس ڈاکومنٹری کو دلچسپی سے سنا اور جماعتی تعلیمات اور خدمات کو سراہا۔

اس پروگرام میں شامل معززین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کی قیامِ امن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس پروگرام کی کوریج مقامی اخبارات نے بھی کی اور خبریں شائع کی گئیں۔

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مسرور انٹرنیشنل ٹیکنیکل کالج الارو، نائیجیریا کی پہلی تقریب تقسیم اسناد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button