آلو بخا رے کی چٹنی اور اس کے فوائد
آلو بخا را طبیعت کو نر م کر تا ہے۔ پیا س کو تسکین د یتا ہے۔ خو ن کے جو ش کو کم کر تا ہے۔ اس لیے بلڈ پر یشر کے مریضو ں کے لیے فا ئدہ مند ہے۔
متلی میں آلو بخا رے کا ا ستعما ل بے حد مفید ہو تا ہے۔
آلو بخا رے کا شر بت بھی تیا ر کیا جا تا ہے۔ جو خشک آلو بخا رے، عرق گلا ب اور چینی سے تیا ر کیا جا تا ہے۔ قبض، گر می، خا رش اور جو ش خو ن کے لیے مفید ہو تا ہے، اس کے علا وہ یر قان، غلبہ پیا س اور درد سر میں بھی فا ئدہ د یتا ہے۔
پتے کی پتھری بننے سے ر و کنے کے لیے آلو بخا رے کا استعما ل بے حد مفید ہے اس سے بعض دفعہ بنی ہو ئی پتھریا ں پگھل کر پتے سے نکل جا تی ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آلو بخا رے کا روزا نہ ا ستعما ل کیا جا ئے۔ اگر مو سم نہ بھی ہو تو خشک کو بھگو کر استعما ل کیا جا سکتا ہے۔
آلو بخا رے کی چٹنی بے حد مفید ہو تی ہے۔ جو کہ غذا کو ہضم کرتی ہے۔
چٹنی بنا نے کی تر کیب
آلو بخا را ……خشک آدھا کلو
چینی ……ایک کلو
لیمو ں کا رس……ا یک پا ؤ
کشمش ……ایک پاؤ
چھو ہا رے ……ایک پاؤ
پو دینہ ……نصف کلو
بڑی الا ئچی ……پا نچ دانے
چھو ٹی الا ئچی، کا لی مرچ، ادرک، لال مرچ، نمک ہر ایک پا نچ تو لے
تر کیب
را ت کو آلو بخا را بھگو دیں۔ صبح ا چھی طر ح سے مسل کر پیس لیں۔ ادرک اور پو دینہ بھی رگڑ کر چٹنی بنا لیں اور آلو بخارے کی چٹنی کے ہمراہ ا با ل لیں، کشمش اور چھو ہا رے بھی کترے ہو ئے اس میں ڈا ل دیں۔ تین چا ر اُبا لے دے کر نیچے اتا رکر تمام اشیا اس میں ملا دیں۔ چٹنی تیا ر ہے۔
٭…٭…٭