ارشادِ نبوی
غزوۂ احد میں آنحضرتﷺ کا زخمی ہونا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احد کی لڑائی کے دن رسول کریمﷺ کے ان چار دانتوں میں سے ایک دانت توڑ دیا گیا تھا جن کو رباعیہ کہتے ہیں اور آپﷺ کا سر مبارک زخمی کردیا گیا، آپ خون پونچھتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ وہ قوم کیونکر فلاح یاب ہوسکتی ہے جس نے اپنے نبیؐ کا سر زخمی کیا اور اس کے دانت توڑ دیے اس حال میں کہ وہ انہیں اللہ کی طرف بلارہاتھا۔
(مسلم ،کتاب الجھاد و السیر، باب غَزْوَةِ أُحُدٍ،حدیث نمبر ۱۷۹۱)