آئیوری کوسٹ کے تین ریجنز میں ماہ دسمبر۲۰۲۵ء کے دوران عطیہ خون پروگرامز کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےماہ دسمبر ۲۰۲۵ء میں آئیوری کوسٹ کے تین ریجنز آبیدجان (Abidjan)، بندوکو (Bondoukou) اور سینفرا (Sinfra) کو نیشنل ادارہ برائے عطیہ خون(CNTSCI)کے تعاون کے ساتھ عطیہ خون پروگرام کے انعقاد کی توفیق ملی۔

مورخہ ۷؍دسمبر بروز اتوار بندوکو (Bondoukou) ریجن میں ہیومینٹی فرسٹ آئیوری کوسٹ کی جانب سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران جماعت احمدیہ بندوکو کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس دوران مریضوں کے مفت چیک اپ کے دوران شرکاء نے خون کا عطیہ دیا جس کے ذریعے ۳۳؍خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں۔
مورخہ ۱۳؍دسمبر بروز ہفتہ آبید جان (Abidjan)جماعت نے احمدیہ مسجد اقصیٰ، آجامے (Adjame)میں نیشنل ادارہ برائے عطیہ خون کی ٹیم کی موجودگی کے ساتھ عطیہ خون پروگرام کا انعقاد کیا جس میں انصار، خدام و ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے ۳۶؍خون کی بوتلیں جمع کی گئیں۔ ان پروگرامز کی رپورٹ بعد ازاں نیشنل چینل RTI2 اور ایم ٹی اے پر بھی نشر ہوئی۔
مورخہ ۲۰؍ دسمبر بروز ہفتہ جماعت سینفرا (Sinfra) کو مشن ہاؤس کے قریب واقع مقامی پرائمری سکول کے احاطہ میں عطیہ خون پروگرام کے انعقاد کی توفیق ملی۔ صبح ۸؍بجے سے دوپہر ایک بجے تک اس پروگرام کا انعقاد کی گیا جس دوران ۴۱؍خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں۔ ان پروگرامز کے اختتام پر مقامی احباب نے بھی جماعت احمدیہ کی مساعی کو سراہا اور آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی استدعا کی۔
اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو آئندہ بھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہنے کی توفیق عطا فرماتا جائے۔ آمین
(رپورٹ:عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فجی کے اکاون ویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد




