حضور انور کے ساتھ ملاقات

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ سر ایڈورڈ جوناتھن ڈیوی (برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ) کی ملاقات

٭… دنیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دائیں بازو کی انتہا پسند قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبادلہ خیال
٭… اگر یورپ اور برطانیہ متحد ہوں تو وہ کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہو سکتے ہیں (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ)

برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ سر ایڈورڈ جوناتھن ڈیوی کو رواں ہفتے کے اوائل میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت مرزا مسرور احمدصاحب سےشرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ (تصویر کے لیے صفحہ۲ ملاحظہ ہو)

دورانِ ملاقات دنیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دائیں بازو کی انتہا پسند قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس موقع پر فرمایا کہ وہ طویل عرصے سے اس امر کی طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کا انجام بالآخر لیگ آف نیشنز جیسا ہی ہوگا، کیونکہ ویٹو پاور کی صورت میں موجود بنیادی ناانصافی ادارے کو مؤثر کردار ادا کرنے سے روکتی ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یہ بھی فرمایا کہ اگر یورپ اور برطانیہ متحد ہوں تو وہ کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ کی داخلی سیاست کے حوالے سے حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نصیحت فرمائی کہ سیاست دانوں اور سرکاری عہدیداران کو عام شہریوں کی پریشانیوں اور مسائل کو سمجھنا چاہیے اور خلوصِ نیت سے ان کے ازالے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ہر قسم کی انتہاپسندی اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مؤثر سدِّباب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے ورجینیا ریجن کے ایک وفد کی ملاقات

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button