مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۴ تا ۱۰؍مئی ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۷؍مئی بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرزا عمران بیگ صاحب ابن مکرم مرزا منصور بیگ صاحب (ریڈنگ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۸؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۱؍مئی ۲۰۲۶ء)

٭…۹؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشریٰ صادقہ بھٹی صاحبہ اہلیہ مکرم کبیر احمد بھٹی صاحب مرحوم (جلنگھم۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل امریکہ کے مقامی اور گلف ریجن کی مجلس انصار اللہ کے ممبران کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…اسی طرح آج زمبابوے سے مسٹر آرچیبالڈ گانڈا (Archibald Ganda)، جو کہ ایک مصنف اور موازنہ مذاہب کے عالم ہیں، کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭… حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۵ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۱۰؍مئی بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ و ریجنل قائدین کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید پڑھیں: آنحضرتﷺ کے غلامِ صادق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی سیرت سے سچائی پر ہر قیمت پر عمل کرنے اور اس حوالے سےمخالفین کو چیلنج کرنے کے واقعات کا ایمان افروز تذکرہ۔ خلاصہ خطبہ جمعہ یکم مئی ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button