ارشادِ نبوی
خدا تعالیٰ کی اپنے ولی کے لیے غیرت
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس شخص نے میرے کسی ولی کی بے حرمتی کی، اُس نے گویا میرے خلاف جنگ چھیڑ دی، اور میں اپنے اولیاء کی خاطر ایسے جوشِ غضب میں آتا ہوں جیسے ایک بپھرا ہوا شیر غصے سے جھپٹ پڑتا ہے۔
(كتاب شرح السنة للبغوي، كتاب الدعوات باب التقرب إلى اللّٰه سبحانه وتعالىٰ بالنوافل والذكر، حدیث نمبر ۱۲۴۹)
مزید پڑھیں: عجز و انکسار کے فضائل




