گیمبیا بھر میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد
مکرم محمود احمد طاہر صاحب مبلغ انچارج گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو ماہ مارچ ۲۰۲۶ء میں ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسہ جات کے سلسلہ کا آغازدوران رمضان ہوگیا تھا اور یہ سلسلہ اپریل کے آغاز تک چلتا رہا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم، حدیث متعلقہ آمد حضرت مسیح موعودؑ، آمد حضرت مسیح موعودؑ کی نشانیوں کا پورا ہونا، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ وعشق قرآن، حضرت مسیح موعودؑ کی عبادات و توحید سے محبت اور سیرت کے دیگر پہلوؤں پر تقاریر کی گئیں۔ یہ جلسے جماعتی سطح کے ساتھ ساتھ تنظیمی سطح پر بھی منعقد کيے گئے اور ان میں ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔
ان جلسوں میں احمدی اورغیر احمدی احباب نے شرکت کی۔ ملک کی کل ۱۱۵؍جماعتوں میں جلسے ہوئے جن میں کل ۵؍ہزار ۴۱۹؍افراد نے شمولیت اختیار کی۔ الحمدللہ
(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے تحت سینٹرل ایسٹ ریجن میں ’’کِیپ فِٹ‘‘ کلب کا افتتاح



