ارشادِ نبوی
خلافت علیٰ منہاج النبوۃ
حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا پھر وہ اس کو اٹھا لے گا اور خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم ہو گی۔ پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اٹھا لے گا۔ پھر اس کی تقدیر کے مطابق ایذا رساں بادشاہت قائم ہو گی جب یہ دور ختم ہو گا تو اس کی دوسری تقدیر کے مطابق اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہو گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور اس ظلم و ستم کے دور کو ختم کر دے گا۔ اس کے بعد پھر خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم ہو گی۔ یہ فرما کر آپﷺ خاموش ہو گئے۔
(مسند احمد بن حنبل، حدیث النعمان بن بشیر عن النبی ﷺ حدیث نمبر۸۴۰۶)
مزید پڑھیں: امام ایک ڈھال ہے



