افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۱ویں اور ۱۰۲ویں طلبہ کا تکمیل حفظ کا اعزاز

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۴؍اپریل ۲۰۲۶ء بروز جمعة المبارک مدرسۃ الحفظ گھانا کےدوطلبہ عزیزم عبد الرحمٰن اسحاق ولد مکرم اسحاق عبد الرحمٰن صاحب مرحوم اورعزیزم محمد آدم ولد مکرم برائٹ آدم (Bright Adams) صاحب کو تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل ہوئی، الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزان و سلسلہ کے ليے مبارک فرمائے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیزم عبد الرحمٰن اسحاق کو مکرم حافظ علی فورسن (Hafiz Ali Forson) صاحب جبکہ عزیزم محمد آدم کو مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب کی زیر نگرانی مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق ملی۔

دونوں طلبہ کو تین سال سات ماہ اور ۲۴؍دنوں میں مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز (مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۱۰۲؍حفاظ قرآن کریم مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، الحمدللہ۔ ان حفاظ کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، بینن، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، پاکستان، ٹوگو اور دی گیمبیا سے ہے۔

اللہ تعالیٰ جملہ طلبہ کو تکمیل حفظ قرآن کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے نیز ہم سب کو خلافت احمدیہ کے زیر سایہ قرآن کریم کی بہتر ین رنگ میں خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ:حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

مزید پڑھیں: قادیان دارالامان میں عید الفطر کی نماز

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button