ایشیا (رپورٹس)

قادیان دارالامان میں عید الفطر کی نماز

مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ قادیان دارالامان میں عید الفطر روایتی شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی۔صبح ۹؍بجے مسجد اقصیٰ قادیان میں مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند نے نماز عید پڑھائی اور عید کا خطبہ دیا۔ مسجد اقصیٰ کے علاوہ قادیان کے مختلف محلہ جات کے ۵؍مقامات پر نماز عید کا انتظام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں افراد جماعت شامل ہوئے۔

مسجد اقصیٰ

اس مبارک موقع پر قادیان دارالامان کے علاوہ مضافات سے کثیر تعداد میں احباب تشریف لائے اور نماز عید ادا کی۔ خطبۂ عید کے بعد تمام حاضرین اجتماعی دعا میں بھی شامل ہوئے۔

مسجد مبارک

خطبۂ عید کے بعد قادیان کے گرد و نواح سے تشریف لانے والے مہمانان کے ليے لنگر خانہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے ضیافت کا انتظام کیا گیا۔

مسجد انوار

نماز عید کے بعد کثرت سے احباب جماعت نے بہشتی مقبرہ کی زیارت کی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مزار مبارک پر دعا کی۔

مسجد مسرور

قادیان شہر کی اہم اور معزز شخصیات اور اسی طرح ہمسایہ میں رہنے والے احباب بھی عید کی مبارک باد پیش کرنے کے ليے کثیر تعداد میں سرائے وسیم میں تشریف لائے جہاں ان کی ضیافت کا انتظام بھی لنگر خانہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا۔

مسجد ناصرآباد

اللہ تعالیٰ اس عید کو تمام عالم اسلام کے ليے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہم سب کو عید کی حقیقی خوشیاں نصیب کرے۔ آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: کانگو کنشاسا میں مسجد بیت الباسط اور مسجد بیت التواب کا مبارک افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button