حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال :میکسیکوسٹی میں ہونےوالے فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکونےجنوبی افریقہ کو صفرکےمقابلے میں دو گول سےشکست دی۔اسّی ہزارسےزائدتماشائیوں کی موجودگی میں میزبان ٹیم کی طرف سےQuinones اورJimenez نےگول سکورکیے۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کے دو اور میکسیکوکےایک کھلاڑی کوریفری نےسرخ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سےباہرکیا۔گروپ اےکےدوسرےمقابلے میں جنوبی کوریا نے چیکیا کے خلاف ۲۔۱؍سے کامیابی حاصل کی۔ گروپ بی میں میزبان کینیڈا اوربوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کا میچ ۱۔۱گول کی برابری پرختم ہوا۔اسی گروپ میں قطر اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ بھی برابررہا۔ گروپ ڈی میں میزبان امریکہ نے پیراگوئے کے خلاف ایک کےمقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی۔ گروپ سی کے ایک اہم مقابلے میں مراکش اور برازیل نےایک ایک گول کیا جبکہ سکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ۱۔صفر سے ہرایا۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نےترکیہ کے خلاف ۲۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔ گروپ ای میں جرمنی نے کوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے بآسانی شکست دی۔اس گروپ کےدوسرےمیچ میں آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کے خلاف ایک گول سےفتح سمیٹی۔گروپ ایف میں نیدرلینڈزاورجاپان کا مقابلہ ۲۔۲؍گول سےبرابرہوا جبکہ سویڈن نےتیونس کو ۵۔۱؍سےبڑی شکست دی۔گروپ ایچ میں Cape Verde نےسپین کےخلاف شانداردفاعی کھیل پیش کرکےمیچ بغیر کسی گول کےبرابرکیا ۔اسی طرح سعودی عرب کا یوروگوئےکےساتھ مقابلہ بھی ڈرا رہا۔ گروپ جی میں بیلجیم اور مصر کا مقابلہ ۱۔۱؍گول جبکہ نیوزی لینڈ اور ایران کا میچ ۲۔۲؍گول کی برابری پرختم ہوا۔

فارمولا وَن ریسنگ: مناکوگراں پری مرسیڈیز کےA.K.Antonelli نےجیت لی۔ فیراری کے برطانوی ڈرائیور Lewis Hamilton نے دوسری جبکہ ریڈبل کے Isack Hadjar نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۱۴؍جون کو ہونےوالی بارسلونا کیٹالونیاگراں پری برطانیہ کے Lewis Hamilton کے نام رہی۔ انہوں نے ۶۵۷.۴؍کلومیٹر ٹریک کے ۶۶؍چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ ۳۲؍منٹ اور ۲۸؍سیکنڈز میں پورا کیا۔ مرسیڈیز کے George Russell دوسرےجبکہ میکلیرن کے Lando Norris تیسرے نمبر پر رہے۔ رواں سیزن اٹلی کےKimi Antonelli ڈرائیورز کی دوڑ میں ۱۵۶؍پوائنٹس کےساتھ سب سےآگےہیں۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button