حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات برگن اسٹاک میں شروع ہوگئے۔مذکرات میں امریکہ کی طرف سے نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود ہیں۔ایران کے وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کر رہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے وفود بھی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے۔پاکستان کے وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔

٭… برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔وزیراعظم اسٹارمر پر لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دباؤ ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دباؤ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔

٭… اسرائیل کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر بم باری میں آج بچوں سمیت 16؍افراد مارےگئے۔عرب میڈیا کے مطابق 24؍گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28؍ہوگئی، اسرائیلی فضائیہ نے نبطیہ، جزین اور صور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا، کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ روز حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر قبضے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button