یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ہنگری کے ماہانہ اجلاسات کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ ہنگری میں احباب جماعت کی تعلیم و تربیت کے لیے ماہانہ اجلاسات کا باقاعدہ انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر ۲۰۲۵ء کے اجلاسات کی مختصر رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

٭…ستمبر ۲۰۲۵ء میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت احمدیہ ہنگری میں سال میں کم از کم سیرت النبی ﷺ کے دو پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، ایک سال کے آغاز میں اور دوسرا ربیع الاول میں اس سال کا دوسرا پروگرام ستمبر میں منعقد ہوا۔

مورخہ ۲۶؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک شام چھ بجے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضور ﷺ کی صفت نظافت‘‘ از عزیزم لبید احمد، ’’آنحضورﷺ کی سادگی‘‘ از عزیزم فرید احمد اور ’’آنحضور ﷺ کی عبادت‘‘ از عزیزم عطاءالمقیت۔ بعد ازاں خاکسار (مربی سلسلہ) کو بھی سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے گذارشات پیش کرنے کا موقع ملا۔ دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا اور نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ اس اجلاس میں حاضری ۲۰؍افراد پر مشتمل تھی۔

٭… اکتوبر ۲۰۲۵ء کا ماہانہ اجلاس ’’تحریک جدید‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا۔ مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃالمبارک شام چھ بجے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور ملفوظات سے ہوا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’تحریک جدید کا تعارف‘‘ از عزیزم عطاءالمقیت اور ’’حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات بابت تحریک جدید‘‘ از مکرم وقاص احمد صاحب۔اس کے بعد خاکسار کو ’’نظام نو‘‘ کے حوالے سے گذارشات پیش کرنے کا موقع ملا۔ دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا اور نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ اس اجلاس میں حاضری ۱۴؍افراد پر مشتمل تھی۔

٭… نومبر ۲۰۲۵ء میں اجلاس عام مورخہ ۲۸؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک شام چھ بجے منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور ملفوظات سے ایک اقتباس کے بعد خاکسار کو حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی کتاب ’فتح اسلام‘ کا تعارف اور چند اقتباسات پیش کرنے کا موقع ملا۔ دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا اور نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ اس اجلاس میں حاضری ۱۴؍افراد پر مشتمل تھی۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو ان اجلاسات سے مستفید ہونے اور سیکھی گئی باتوں پر کما حقہٗ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:عطاء الوحید منعم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: فن لینڈ میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button