افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو کے ریجنز میں جلسہ ہائے یو م خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتی طو رپربرکینافاسو کے سترہ ریجنز ہیں۔ ہر ریجن میں نامزد ریجنل صدر جماعت اور ریجنل مبلغ سلسلہ متعین ہے۔ ماہ مئی میں یوم خلافت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام ریجنز میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد ہوا۔

جماعت فادا سیکٹر ۶

مبلغین اور صاحب علم احباب نے ان جلسوں میں تقاریر کیں اور احباب جماعت کو خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے اور اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی تلقین کا اعادہ کیا۔

جامعۃ المبشرین

اسی طرح اطاعت خلافت اور برکات خلافت کے واقعات سنائے گئے۔ بعض مقامات پر سوال و جواب کے ذریعہ بچوں کو جلسہ یوم خلافت کی اہمیت بتائی گئی۔ برکینا فاسو میں امسال ہونے والے ریجن وار جلسوں اور شاملین کی تعدادکا گراف درج ذیل ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برکینا فاسو میں پانچ احمدیہ ریڈیو چینلز کام کر رہے ہیں۔ ان کےعلاوہ عام پرائیویٹ ریڈیو چینلز پر بھی وقت لے کر جماعتی پروگرام نشر کيے جاتے ہیں۔ دونوں قسم کے ریڈیو چینلز پر یوم خلافت کے حوالے سے نشر ہونے والے پروگرامز اور ان کے سامعین کی تعداد کا گراف درج ذیل ہے۔

(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہنگری کے ماہانہ اجلاسات کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button