مدرسۃ الحفظ برکینافاسو کے ساتویں اور آٹھویں طلبہ کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مدرسۃ الحفظ برکینافاسو کے مزید دو طلبہ کو حفظ قرآن مکمل کرنے کی توفیق ملی ہے۔ الحمدللہ

مورخہ ۱۸؍دسمبر ۲۰۲۵ء بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ کے ساتویں طالب علم عزیزم وترا موسیٰ نے تکمیل حفظ قرآن کریم کا شرف حاصل کیا۔ عزیزم نے دو سال آٹھ ماہ اور ۱۸؍دن کے عرصے میں قرآن کریم حفظ کیا۔ عزیزم کا تعلق برکینافاسو کے ریجن بنفورا سے ہے اور پیدائشی احمدی ہے۔ عزیزم کے والد مکرم وترا خلیفہ صاحب کو سب سے پہلے بیعت کی سعادت حاصل ہوئی تھی اور وہ اس وقت بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔
اسی طرح مورخہ ۱۴؍اپریل ۲۰۲۶ء بروز منگل مدرسۃالحفظ کے آٹھویں طالب علم عزیزم ودراگو عبد الغنی نے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ عزیزم نے دو سال پانچ ماہ اور ۴؍دن میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ عزیزم کا تعلق واگا ڈوگو ریجن سے ہے اور پیدائشی احمدی ہے جبکہ اس کے خاندان میں سب سے پہلے بیعت کرنے کا اعزاز عزیزم کے والد مکرم ودراگو محمد صاحب کو حاصل ہے۔


مورخہ ۱۴؍اپریل ۲۰۲۶ء کو مکرم قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینافاسو نے ایک وفد کے ہمراہ مدرسۃ الحفظ کا دورہ کیا جس دوران مکرم امیر صاحب نے دونوں طلبہ سے قرآن کریم کے آخری اسباق سنے اور اس بابرکت موقع پر دعا کروائی۔ نیز دونوں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔
اللہ تعالیٰ ان دونوں بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے یہ کامیابی مبارک فرمائے اور تمام طلبہ کو قرآن کریم کا سچا خادم اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ توصیف احمد۔ نگران مدرسۃ الحفظ برکینافاسو)
مزید پڑھیں: کینیا کے نواشا ریجن کی جماعت Olsait، ناروک کاؤنٹی میں پہلے مشن ہاؤس کا بابرکت افتتاح




