مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۳ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍جون ۲۰۲۶ء بروز بدھ مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم عزیزم عیسیٰ مالک ابن مکرم ابراہیم مالک صاحب معلم سلسلہ گھانا نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔

عزیزم P-6 (چھٹی کلاس) مکمل کرنے کے بعد مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے۔ یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء کو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اوردو سال، ۸ ماہ اور ۱۰؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم نے مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب استاد مدرسة الحفظ کی زیر نگرانی حفظ مکمل کیا اور مورخہ ۱۰؍جون کو آخری سبق سنایا۔
مدرسۃالحفظ کے آغاز یعنی یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۳ طلبہ قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۹؍ممالک سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۳۷ہے۔ ان طلبہ کا تعلق گھانا، گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔
(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تنزانیہ کے ایک وفد کی وزیر اعظم اور دیگر حکومتی وزراء سے اہم ملاقاتیں



