افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

اللہ کے فضل سے سیرالیون میں یوم خلافت عید کے اگلے دنوں میں منایا گیا۔ احمدیہ سکولز میں بھی جلسہ ہائے خلافت منائے گئے جن میں احمدی اور غیر از جماعت احباب کی ایک کثیر تعداد شامل ہوئی۔

ان جلسوں میں مربیان کے علاوہ خدام، اطفال، ناصرات، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور انصار بھی تقاریر کرتے ہیں۔

اسی طرح ایف ایم ریڈیوز کے ذریعہ یوم خلافت منایا گیا اوریوم خلافت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

ہیڈکوارٹرز فری ٹاؤن میں منعقدہ جلسہ یوم خلافت میں مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون نے شرکت کی اور حاضرین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ ان اجلاسات میں خلافت کے مختلف پہلووں پر تقاریر ہوئیں جن میں خلافت، خلافت احمدیہ، خلافت کی برکات اور ہماری ذمہ داریاں، اطاعت خلافت اور بعض دیگر موضوعات بھی شامل تھے۔ اللہ کے فضل سے پورے ملک میں ۳۰۱؍مقامات پر جلسہ ہائے خلافت کا انعقاد کیا گیا جس میں ۱۳۷۶۱؍احباب جماعت نے شرکت کی اسی طرح ۹۶؍سکولز میں ہونے والے جلسہ ہائے یوم خلافت میں ۳۲؍ہزار ۷۴۷؍افراد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح جماعت کو خلافت خامسہ کے زیر سایہ ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: سیرالیون میں ایم ٹی اے سٹوڈیوز کی افتتاحی تقریب

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button