افریقہ (رپورٹس)
مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۴ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۵؍جون ۲۰۲۶ء بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالب علم عزیزم الاجی داما امبالو (Aladge Dama Embalo)نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم اور سلسلہ کے ليے ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین

عزیزم نے ۴؍اکتوبر ۲۰۲۲ءکو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اورتین سال، ۸؍ماہ اور ۲۱؍دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم نے خاکسار کی زیر نگرانی حفظ مکمل کیا اور ۲۵؍جون کو آخری سبق سنایا۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز، یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۴ بچے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق دس ممالک سے ہے۔
(رپورٹ:حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)
٭…٭…٭




