سپورٹس بلیٹن
ہاکی:سولہواں ہاکی ورلڈ کپ ۱۵ تا ۳۰ اگست ۲۰۲۶ء بیلجیم اورنیدرلینڈزمیں کھیلا جارہا ہے جس میں ۱۶ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان، گروپ بی میں بیلجیم، جرمنی، فرانس اورملائیشیا،گروپ سی میں آسٹریلیا، سپین، جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور ویلز کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ اے میں میزبان نیدرلینڈزنے نیوزی لینڈکوایک کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں ارجنٹینانے جاپان کے خلاف ۳۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔نیوزی لینڈنے اپنا دوسرا میچ جاپان کے خلاف۲۔صفر سے جیتا۔گروپ بی میں جرمنی نے ملائیشیاکو۵۔ا اور بیلجیم کو۱یک صفر سے ہرایا۔ میزبان بیلجیم کی ٹیم فرانس کے مقابلے میں ۳۔۲ سے فتحیاب ہوئی جبکہ فرانس اور ملائیشیاکامقابلہ ۳۔۳گول کی برابری پر ختم ہوا۔گروپ سی میں آسٹریلیانےآئرلینڈ اور سپین نے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔ گروپ ڈی میں انگلینڈنے پاکستان کے خلاف ۴۔۱ جبکہ بھارت کے خلاف۴۔۲سے کامیابی سمیٹی۔بھارت نے ویلز کو ۳۔۱ سے ہرایا اور پاکستان کا ویلزکے ساتھ مقابلہ ۳۔۳گول سے برابرہوا۔
ٹینس:ٹورانٹواورمونٹریال میں کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منعقدہوا۔مینزایونٹ کے فائنل میں امریکہ کے Ben Sheltonنے اپنے ہم وطن Brandon Nakashima کو ۶۔۳ اور ۷۔۶ کے اسکور سے ہرایا جبکہ ویمنزسنگلزمیں پولینڈ کی Iga Swiatek نے قازقستان کی Elena Rybakinaکے خلاف ۶۔۲ اور ۶۔۳ سے فتح حاصل کرکے سیزن میں پہلاٹائٹل اپنے نام کیا۔
فٹ بال: یوئیفاسُپرکپ۲۰۲۶ء فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین(PSG)نے جیت لیا۔اس میچ میں پی ایس جی نےانگلش کلب آسٹن وِلا کو ۲۔۱سے شکست دی۔جارجیاسے تعلق رکھنے والے Khvicha Kvaratskheliaنے کھیل کے ۲۰ویں منٹ میں گول کرکے پی ایس جی کو سبقت دلائی جسے آسٹن ولا کے Brian Madjoنے۴۵ویں منٹ میں برابرکیا۔میچ کا فیصلہ کن گول Desire Doueکرنے میں کامیاب ہوئے۔یادرہے کہ یوئیفاسُپرکپ ہر سال یوئیفا چیمپئنز لیگ اور یوئیفا یوروپا لیگ کی فاتح ٹیموں کے مابین کھیلاجاتا ہے۔گذشتہ سال بھی پیرس سینٹ جرمین نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سب سے زیادہ چھ مرتبہ یوئیفا سپرکپ جیت چکا ہے۔
کرکٹ :آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کواس کی اپنی سرزمین پرنو وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ آسٹریلیا کی Nothern Territoryکے شہر ڈارون میں ہونے والے مقابلہ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا لیکن بنگلہ دیش کے تیزگیندبازحسن محمودنے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کا شکارکیا اور آسٹریلوی ٹیم صرف ۱۹۸رنزپرڈھیرہوگئی۔ جواب میں مہمان ٹیم نے ۴۲۶رنزجوڑے،تنزیدحسن نے ۱۰۱جبکہ کپتان نجم الحسین شانتونے ۸۴رنزبنائے۔دوسری اننگزمیں کیمرون گرین کی سینچری کی بدولت آسٹریلوی بلےباز ۲۸۴ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اور بنگلہ دیش کو یادگار فتح کے لئے صرف۵۷رنزکا ہدف ملا جوکہ انہوں نے باآسانی حاصل کرلیا۔ حسن محمودمیچ میں ۹وکٹیں اڑاکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرامیچ ۲۲اگست سے Mackay میں کھیلا جائے گا۔
افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ:پانچ میچزکی ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز افغانستان نے ۴۔صفرسے جیت لی۔تیسرےمیچ میں افغان ٹیم نے ۴۲رنزسے فتح حاصل کی جس میں ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل سنچریاں بناکرنمایاں رہے۔ آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ۲۹۹رنزکا ٹارگٹ چاروکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔اس میچ میں افغانستان کے کپتان رحمت شاہ نے ۱۴۳ ناٹ آؤٹ رنزبناکراپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ راشدخان کو مجموعی طورپر۱۲ وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
(ن م طاہر)




