یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سےعطیہ خون

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا نے مورخہ ۱۸؍مئی ۲۰۲۶ء کو لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں کامیابی سے عطیہ خون کے پروگرام کا انعقادکیا۔ اس روز دس کے قریب دوست عطیہ خون کے لیے حاضر ہوئے، خون کے ابتدائی ٹیسٹ وغیرہ کے بعد سات لوگوں کا خون لیا گیا۔

لٹویا میں خون دینے والوں کو حکومت کی طرف سے کچھ رقم بھی بطور معاوضہ دی جاتی ہے۔ جب انتظامیہ نے ہم سے بھی ہمارا بینک اکاؤنٹ مانگا تو ہم نے اُن کو بتایا کہ ہم کوئی رقم نہیں لینا چاہتے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دُکھی انسانیّت کے درد بانٹنے کے لیے ہم یہ خون بطور عطیہ پیش کررہے ہیں تو اس پر انہوں نے اور بھی خوشی کا اظہار کیا اور ہماری اس کاوش کو سراہا۔

عطیہ خون کے اس پروگرام میں شامل احباب کی خدمت میں ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہماری یہ کاوش قبول فرمائے اور ان پروگرواموں کو لٹویا میں اسلام احمدیت کے تعارف اور اشاعت کا ذریعہ بنائے۔ آمین

(رپورٹ:بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسووو میں پہلے اطفال کیمپ کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button