کیمرون میں یوم خلافت کے پروگرامز
خدا تعالیٰ کے فضل سے ماہ مئی ۲۰۲۶ء کے دوران کیمرون میں یوم خلافت کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کیے گئے جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
٭…خلافت کے عنوان پر خطباتِ جمعہ اور دروس دیے گئے۔

٭…ریڈیو اورلوکل ٹی وی پر یومِ خلافت کی اہمیت پر تقاریر ہوئیں اورسوال وجواب ہوئے۔
٭…جماعتوں کے پروگراموں میں خلافت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کی گئیں۔ ان میں سے چند عناوین درج ذیل ہیں:خلافت علیٰ منہاج النبوّہ، خلیفہ خدا بناتا ہے، خلافت کی برکات اور اُمتِ مسلمہ کا اتحاد خلافت سے وابستہ ہے۔

ان پروگراموں میں کافی تعداد میں غیر احمدی دوست بھی شامل ہوئے۔ تقاریرکے بعد مربیانِ کرام اورمعلمین نے غیرازجماعت دوستوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔
٭…یومِ خلافت کے حوالہ سے فرنچ اورانگریزی زبان میں پمفلٹس ۳۳؍ہزار کی تعداد میں پرنٹ کروا کر پورے ملک کی جماعتوں میں پہنچائے گئے۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام جماعتوں کی تربیت اور غیرازجماعت دوستوں میں تبلیغ کا بڑا ذریعہ بنے۔ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے جماعت کے پروگراموں میں برکت ڈالے اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ: عبدالخالق نیّر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ڈنمارک کا جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء




