افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃالحفظ برکینافاسو کی تقریب تقسیم اسناد حفظ القرآن ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے مدرسۃ الحفظ برکینافاسو کی دوسری تقریب تقسیم اسناد حفظ القرآن مورخہ ۱۵؍اگست ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ مدرسۃ الحفظ کے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینافاسوتھے۔ آپ کے ہمراہ مکرم کابورے سلیمان صاحب نائب امیر اور مکرم کونے داؤدا صاحب جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوئے۔ تقریب میں نیشنل عاملہ کے ممبران، مبلغین، ڈاکٹرز، جامعہ و مدرسۃالحفظ کے طلبہ، اسناد حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین، فضل عمر تربیتی کلاس کے طلبہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر و نیشنل عاملہ نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عربی قصیدہ و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے والے چاروں طلبہ نے قرآن کریم کے مختلف حصوں کی تلاوت پیش کی۔ حافظ آدم نمی صاحب استاد مدرسۃ الحفظ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال چھ طلبہ کو اسناد دی گئی تھیں، جبکہ امسال مزید چار طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ مدرسۃالحفظ کے قیام کو تقریباً تین سال سات ماہ ہو چکے ہیں اور اب تک دس طلبہ قرآن کریم مکمل حفظ کر چکے ہیں۔

امسال اسناد حاصل کرنے والے طلبہ یہ ہیں: عزیزم وترا موسیٰ ابن وترا خلیفہ صاحب آف ریجن بنفورا جنہوں نے دو سال، آٹھ ماہ اور ۲۸؍دن میں حفظ مکمل کیا؛ عزیزم ودراگو عبدالغنی ابن ودراگو محمد صاحب آف ریجن واگا ڈوگو جنہوں نے دو سال، چار ماہ اور ۲۸؍دن میں؛ عزیزم پونا سلیمان ابن پونا بابا صاحب آف ریجن ددگو جنہوں نے تین سال دو ماہ میں اور عزیزم مائیگا سلیمان ابن مشنری مائیگا تیجان صاحب آف ریجن کدغو جنہوں نے تین سال تین ماہ میں حفظ مکمل کیا۔

بعد ازاں کھیلوں اور علمی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور اول و دوم آنے والے گروپس کو ٹرافیاں دی گئیں۔ مکرم امیر صاحب نے چاروں طلبہ کو اسناد تکمیل حفظ القرآن دیں۔ اختتامی تقریر میں آپ نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشاد ’’جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے‘‘ کی روشنی میں قرآن کریم کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور اختتامی دعا کروائی۔ بعد ازاں تمام شاملین کی ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ اور ان کے خاندانوں کے لیے یہ اعزاز مبارک فرمائے، مدرسۃ الحفظ کے طلبہ و اساتذہ کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ توصیف احمد۔ نگران مدرسۃ الحفظ برکینافاسو)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کا سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button