یورپ (رپورٹس)

جماعت مسجد فضل اور جماعت مسجد ایسٹ، لندن کا مشترکہ جلسہ سیرت النبی

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت مسجد فضل اور جماعت مسجد ایسٹ، لندن کو مشترکہ طور پر مورخہ ۳۱؍اگست ۲۰۲۶ء بروز سوموار بعد نماز عصر مسجد فضل، لندن میں جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کی صدارت امام مسجد فضل لندن مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب نے کی۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ عزیزم فیروز بشیر نمائندہ اطفال اور مکرم جوناتھن بٹرورتھ صاحب نے تقاریر کیں جبکہ مکرم فراز احمد صاحب نے قصیدہ پیش کیا۔ بعدازاں مکرم امام صاحب نے آنحضرت ﷺکی بابرکت سیرت اور اعلیٰ و مثالی کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسوۂ حسنہ کی پیروی اور آنحضورﷺ کی تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں عملی طور پر اپنانے کی اہمیت بیان کی۔

آخر پر صدر جماعت مسجد فضل مکرم بشارت احمد نعیم صاحب نے مقررین، منتظمین اور شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کے اختتام پر نائب امیر یوکے مکرم منصور احمد شاہ صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔ بعد ازاں تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

جلسہ میں ۸۵؍خدام، انصار اور اطفال جبکہ ۷۵؍ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ نے شرکت کی۔ یوں کُل حاضری ۱۶۰؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:کلیم احمد۔ جنرل سیکرٹری جماعت مسجد فضل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ چیک ریپبلک کا پہلا جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button