ارشادِ نبوی
اللہ تعالیٰ ہی سے مانگو
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی چیز مانگنی ہو تو اللہ تعالیٰ سے مانگو۔ اگر مدد مانگنی ہو تو اللہ تعالیٰ سے مانگو اور سمجھ لو کہ اگر سارے لوگ اکٹھے ہو کر تمہیں فائدہ پہنچانا چاہیں تو وہ تمہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے سوائے اس کے کہ اللہ چاہے اور تمہاری قسمت میں فائدہ لکھ دے۔ اور اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانے پر اتفاق کر لیں تو تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکیں گے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری قسمت میں نقصان لکھ دے۔
(ترمذی کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق و الورع عن رسول اللّٰہؐ باب ما جاء فی صفۃ اوانی الحوض حدیث نمبر ۲۵۱۶)
مزید پڑھیں: آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت




