یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی میونسپلٹی ہروین سالمی (Hirvensalmi) کے میئر سے ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کو ۲۴؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو میونسپلٹی ہروین سالمی (Hirvensalmi) کے میئر ویسا ایلونکس (Vesa Ellonen) اور میونسپلٹی کی ایمیگریشن کوآرڈینیٹر محترمہ کرسٹی پوئری (Kirsti Pöyry) سے ملاقات کا موقع ملا۔ وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم عطاء الغالب صاحب، مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور معاون سیکرٹری تبلیغ مکرم حنان احمد صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران معززین کو قرآن کریم کا فنش زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا اور اسلام کی پُرامن تعلیمات اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا۔ ایک پریزنٹیشن کے ذریعہ فن لینڈ اور دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی مذہبی، انسانی و رفاہی خدمات اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی امن و باہمی احترام کے فروغ کے لیے کاوشوں کا ذکر کیا گیا۔ نیز قیام امن، اخوت، انصاف، باہمی احترام اور معاشرتی ہم آہنگی کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ۳۱ویں نیشنل اجتماع مجلس انصاراللہ فرانس کا تیسرا و آخری دن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button