ایشیا (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ میرپور مقامی، بنگلہ دیش کے تحت خصوصی وقار عمل اور شجر کاری کا پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ میرپور مقامی کے زیر اہتمام جماعت میرپور کے حلقہ باہر چار، کیرانی گنج میں مورخہ ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو خصوصی وقار عمل اور شجرکاری کا پروگرام منعقد ہوا جس میں کُل ۲۲؍خدام نے حصہ لیا۔

خدام نے علاقہ باہر چار کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد حلقہ میٹنگ ہوئی۔ دوپہر کے کھانے کے بعد مقامی باٹتلی سرکاری پرائمری سکول اور باہر چار مسجد میں وقار عمل کیا گیا اور پودے لگائے گئے۔

نماز عصر کے بعد مکرم عبدالحکیم صاحب معلم وقف جدید نے تربیتی موضوع پر گفتگو کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ آخر پر شرکاء نے باہر چار گاؤں کی سیر کی اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ اگست ۲۰۲۶ء میں بعض مساعی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button