متفرق شعراء
وہ میرا آقا وہ میرا مرشد

وہ ایک چہرہ جو دلنشیں ہے
وہ میرا محسن ہے اور حسیں ہے
یہ ساری دنیا کے رہبروں میں
جو میرا رہبر ہے بہتریں ہے
کہ عہدِ دوراں میں اُس سے بڑھ کر
خدا کا پیارا کوئی نہیں ہے
وہ جس کو فکریں ہیں سب جہاں کی
وہ میرے غم میں بھی تو حزیں ہے
کہ نور ہی نور ہے یہ واللہ
یہ کیسا چہرہ ہے کیا جبیں ہے
وہ میرا آقا وہ میرا مرشد
وہ میرا دلبر ہے دلبریں ہے
اگر ہو قسمت تو ہاتھ چوموں
جو صندلیں ہے جو مرمریں ہے
(حافظ ذیشان لاشاری۔سینیگال)
مزید پڑھیں: تمہارا بخت جیت ہے




