متفرق شعراء

لجنہ اماء اللہ کے لیے ترانہ

بڑھے چلو قدم قدم اُٹھاؤ تیز تر قدم
اُٹھائے دین کا عَلَمْ خدا کا ہم پہ ہے کرم

یہ آسمان یہ زمیں بنے ہمارے واسطے
ترقیات کے لیے کھلے ہیں سارے راستے
ہو عزم اپنا آہنی بڑھے چلو قدم قدم
اُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم

ہمارا میرِ کارواں مسیح و مہدیٔ زماں
ہمارے حوصلے جواں رواں دواں رواں دواں
ہمارے حوصلے جواں بڑھے چلو قدم قدم
اُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم

مسیحا اپنا راہبر خلیفہ اپنا ہمسفر
نہ کوئی خوف ہے نہ ڈر بلندیوں پہ ہے نظر
خدا کا ہاتھ تھام کر بڑھے چلو قدم قدم
اُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم

خدا سے دل کا رابطہ ہے سلسلہ دعاؤں کا
خلیفہ نے سکھا دیا سبق ہمیں وفائوں کا
خدا کا اذن ہے ہمیں بڑھے چلو قدم قدم
اُٹھائے دین کا علم اُٹھاؤ تیز تر قدم

(امۃ الباری ناصر ۔ امریکہ)

مزید پڑھیں: نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button