یورپ (رپورٹس)

کولون میں ادیانِ ثلاثہ (یہودیت، عیسائیت، اسلام) کی مشترکہ ملاقات و مکالمہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ۱۶؍نومبر ۲۰۲۵ء کو کولون کےلوتھر چرچ میں بین المذاہب مکالمے کا انعقاد ہوا جس میں یہودیوں کی طرف سے کولون کی لبرل یہودی برادری کے چیئرمین جناب Rafi Rothenberg، عیسائیوں کی طرف سے پروٹسٹنٹ چرچ کے نمائندہ اور واعظ ڈاکٹر اولرش ہوَیر (Dr. Ulrich Höver)اور اسلام کی طرف سےجماعت احمدیہ کی نمائندگی میں مکرم شکیل احمدعمر محمود صاحب مبلغ سلسلہ کولون نے شرکت کی۔

تمام مذاہب نے اپنی اپنی الہامی کتابوں سے تلاوت پیش کی اور اسلام کی جانب سے مربی صاحب نے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت اور ترجمہ پیش کیا۔

یہودی اور عیسائی نمائندوں نے حضرت داؤدؑ کی کتاب غزل الغزلات سے مشترکہ طور پر کچھ آیات پیش کیں اور ان کی تفسیر کی اور اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کیں۔ مربی صاحب نے اسلام میں خدا کا تصوّر اور اُس کی صفت رحمٰن و رحیم کے حوالے سے ۵ تا ۷؍منٹ کی اپنی گزارشات شاملین جلسہ کے سامنے رکھیں جسے لوگوں نے بہت سراہا۔ اسی طرح جماعت احمدیہ کو یہ بھی موقع میسر آیا کہ ہمارے ۶؍بچوں نے ’’Islam heißt Frieden‘‘ یعنی اسلام کا مطلب امن ہے کے عنوان سے جرمن زبان میں ترانہ پیش کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔

لوتھر چرچ کی انتظامیہ نے ایک خوبصورت ٹریکٹ بناکر اس پروگرام کی خود مشہوری کی جس میں تینوں مذاہب کے نمائندگان کی تصاویر بھی تھیں۔ اللہ کے فضل سے اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں، اداروں کے نمائندوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر ہال میں ۱۰۰؍سے زائد افراد موجود تھے جنہیں اسلام احمدیت کا تعارف کروانے کی توفیق ملی۔ اس موقع پر صدر جماعت احمدیہ کولون اور ان کی ٹیم نے انتظامی لحاظ سے معاونت کی۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:صفوان احمد ملک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ساؤتومے و پرنسپ کے بارھویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button