ارشادِ نبوی

اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق

حضرت معاذ بن جبلؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاذ!کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے؟ حضرت معاذؓ نے کہاکہ اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کا کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ ان کا اللہ پر حق کیا ہے ؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ ان کو عذاب نہ دے۔

(بخاری كِتَاب التَّوْحِيدِ بَابُ مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللّٰهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى)

مزید پڑھیں: شرک سے بچنے کی دعا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button