ہنسنا منع ہے

ہنسنا منع ہے!

کنجوس کا دانت درد

ڈینٹسٹ: آپ کا دانت نکالنا پڑے گا!

کنجوس: کتنے روپے لو گے؟

ڈینٹسٹ : 250 روپے

کنجوس: یہ لو 50 روپے اور تھوڑ اساڈھیلا کر دو

نکال میں خودلوں گا۔

پندرہ منٹ پہلے

ڈاکٹر : ایک گھنٹہ پہلے آجاتے تو ہم اِس کو بچا لیتے۔

لواحقین: ڈاکٹر صاحب ابھی پندرہ منٹ پہلے تو ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔

افطار

سلیم اداس بیٹھا تھا تو کلیم نے پوچھا: کیا ہوا؟

سلیم: آج افطاری میں کچھ مزے کا نہیں تھا۔

کلیم: وہ کیوں؟

سلیم: ہم نے افطاری میں ایک پڑوسی کو پکوڑے بھیجے۔ انہوں نے جوابا ًہمیں سموسے بھیجے ہم نے یہ سموسے اپنے دوسرے پڑوسی کو بھیج دیئے تو جواباً ہمیں وہ پکوڑے بھیجے گئے جو ہم نے پہلے پڑوسی کو بھیجے تھے۔

عمر کا درد

ڈاکٹر نے بوڑھے مریض سے کہا: آپ کے پیر میں جو درد ہے، وہ دراصل بڑھاپے کی وجہ سے ہے۔

بوڑھے شخص نے جھنجلا کرجواب دیا: آپ ہر بار یہی کہتے ہیں۔مگر یہ بات میں کس طرح مان لوں! دوسری ٹانگ کی عمر بھی وہی ہے، مگر اس میں تو کوئی درد نہیں ہے ۔

بن بلائے مہمان

ایک آدمی نے کچھ لوگوں کی دعوت کی۔ مہمانوں کے ساتھ کچھ بن بلائے لوگ بھی آگئے ۔

اس آدمی نے انہیں جتانے کے لیے کہا: سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کس کا شکریہ ادا کروں۔اِن صاحبان کا جنہیں میں نے بلایا ہے یا ان کا جنہوں نے بغیر بلائے ہی تشریف لانے کی زحمت فرمائی ۔

پُل کا تحفہ

ایک فقیر نے اپنے ساتھی سے کہا: پہلے تم پل پر بیٹھتے تھے۔ وہاں تمہاری کمائی ہزاروں میں تھی پھر تم نے وہ جگہ کیوں چھوڑ دی ؟

دوسرے فقیر نے جواب دیا: میرے بیٹے کی شادی ہوگئی ہے اور وہ پل میں نے اسے تحفے میں دے دیا ہے ۔

کس کا بچہ

ایک عورت ( دوسری عورت سے ): دیکھیے آپ کا بچہ میرا بیگ نالی میں ڈال رہا ہے۔

دوسری عورت : وہ میرا بچہ نہیں ہے۔

پہلی عورت: معذرت میں سمجھی آپ کا بچہ ہے۔

دوسری عورت: میرا بچہ تو وہ ہے جو آپ کے بیگ میں پانی بھر رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button