ارشادِ نبوی
بدظنی سے بچو
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بدگمانی سے اپنے آپ کو بچاتے رہنا کیونکہ بدگمانی بہت ہی بڑا جھوٹا خیال ہے۔ اور تجسس نہ کیا کرو اور نہ کان نکال کر باتیں سنا کرو اور آپس میں بغض نہ رکھو اور بھائی بھائی ہو کر رہو۔
(صحیح البخاری، كتاب النکاح، باب لاَ يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَدَعَ حدیث نمبر ۵۱۴۳)



