افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بصے، گیمبیا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صدر جماعت بصے، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کے Upper River Region کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کی جماعت بصے کو مورخہ۵؍اپریل ۲۰۲۶ء بروز اتوار جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں: حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد احیائے دین اسلام، حضرت مسیح موعودؑ کو ماننے کے بعد ہماری ذمہ داریاں اور یوم مسیح موعود منانےکی اہمیت۔

ان تقاریر کے بعد ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کی طرف سے نظم اور اس کا ترجمہ پیش کیا گیا۔

پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا جوکہ ایریا مشنری نے کروائی۔ اس جلسہ کی حاضری ۴۱؍رہی۔ الحمدللہ۔ جلسہ کے بعد شاملین کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button