ارشادِ نبوی
ہر ایک کے ساتھ اُس کا ساتھی مقرر ہے
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:تم میں سے کوئی ایسا نہیں مگر اس کے ساتھ اس کا ساتھی جنّوں میں سے مقرر کیا گیا ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ !کیا آپؐ کے ساتھ بھی؟ آپؐ نے فرمایا:میرے ساتھ بھی، لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی ہے اور وہ مسلمان ہو گیا ہے اور وہ مجھے خیر ہی کی تلقین کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: خدا تعالیٰ کی اپنے ولی کے لیے غیرت




