بھارت کے صوبہ کیرلہ کے شہر کوچی میں منعقدہ بک فیئر میں جماعت احمدیہ کا سٹال
صوبہ کیرلہ کے شہر کوچی میں مورخہ یکم تا ۱۰؍نومبر ۲۰۲۵ء ایک بک فیئر کا انعقاد ہوا جس میں جماعت احمدیہ کی طرف سے بک سٹال لگا کر شمولیت اختیار کی گئی۔

جماعتی بک سٹال میں مختلف زبانوں میں جماعتی لٹریچر کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے پیش نظر کتاب عالمی بحران اور امن کی راہ کو نمایاں رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ کتاب نبیوں کا سردارﷺ، اسلام کا اقتصادی نظام بزبان انگریزی و ملیالم اور مختلف موضوعات پر لیف لیٹس اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ کو تحفۃً ديے گئے۔

جماعتی سٹال پر آنے والے زائرین کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا اور اسلام اور قرآن مجید کی امن بخش تعلیمات کے حوالہ سے ان کے استفسارات کے جواب بھی ديے گئے اور اسلام کے متعلق ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس بک فیئر کے موقع پر جماعت احمدیہ کی جانب سے ’’A Message of Peace‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جماعتی نمائندے نے جماعت احمد یہ کے تعارف کے ساتھ ساتھ قیام امن کے ليے اسلام کی طرف سے پیش کردہ زرّیں اصول سے بھی حاضرین کو روشناس کرایا۔ اس سیمینار میں ۱۵۰؍لوگ شامل ہوئے۔ اس کی خبر دو علاقائی چینلز اور دو علاقائی اخبارات میں بھی نشر/ شائع ہوئی جن کے ذریعہ سینکڑوں لوگوں تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچا۔
دوران بک فیئر ۳۰۰۰؍سے زائد احباب نے جماعتی سٹال کا دورہ کیا اور فائدہ اُٹھایا۔
اللہ تعالیٰ اس بک سٹال کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)
مزید پڑھیں: بینن میں چار نئی مساجد کی تقریبات سنگ بنیاد کا انعقاد




