مجلس انصار اللہ بورومو، برکینافاسو کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
اعجاز احمد صاحب ریجنل مبلغ بورومو ریجن، برکینافاسو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ بورومو کو اپنا ریجنل اجتماع مورخہ ۲و۳؍مئی ۲۰۲۶ءمجلس بیچاکو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اجتماع کی تیاری کے لیے ریجن میں دورے کیے گئے اورناظم علاقہ انصار اللہ نے اس سلسلہ میں میٹنگ بھی کی۔ اجتماع کےتمام اخراجات کے لیے مقامی طور پر ایک لاکھ ۶۱؍ہزار فرانک سیفا کی رقم جمع کی گئی۔

افتتاحی اجلاس:مورخہ ۲؍مئی کو اجتماع کا آغاز سہ پہر تین بجے ریجنل مسجد بورومومیں ہوا۔ اجلاس کی صدارت گمسورے محمد صاحب نے بطور نمائندہ صدر انصار اللہ برکینافاسو نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کے بعد ناظم علاقہ انصار اللہ نے نمائندہ صدر مجلس اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں خاکسار نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ پھر نمائندہ صدرمجلس انصار اللہ نے تقریرکی اور دعا کروائی۔
افتتاحی تقریب کےمعاً بعد مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں فٹ بال، سوئی میں دھاگہ ڈالنا اور تیز چلنا شامل تھے۔ نماز مغرب و عشاء کے بعد درس ہوا اور رات کے کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، یسرنا القرآن پڑھنا اور دینی معلومات شامل تھے۔

دوسرا روز:اجتماع کے دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجر اور درس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔
اختتامی تقریب:تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد ناظم علاقہ انصار اللہ نے سال بھر کی کارگزاری رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں خاکسار نےمختصر تقریرکی۔ مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر پر نمائندہ صدرمجلس انصاراللہ نے اختتامی کلمات کہے اور انصار کو ان کے اعلیٰ مقاصد کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کی مجموعی حاضری ۹۰؍رہی۔ الحمدللہ
(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی نیشنل مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء




