افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ایسیا(Issia)، آئیوری کوسٹ کے ریجنل اجتماع کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس ایسیاء(Issia)، آئیوری کوسٹ کو مورخہ ۲۷ و ۲۸؍جون ۲۰۲۶ء ریجنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ، جماعت غازیبو میں واقع جماعتی مسجد اور اس سے ملحقہ جگہ میں کروانے کی توفیق ملی۔

اجتماع کا آغاز مورخہ ۲۷؍مئی کو نماز مغرب و عشاء کے بعد زیر صدارت مکرم ابراہیم سوا داگو صاحب ریجنل قائد ہوا۔ تلاوت کے بعد مکرم لورے تیجان صاحب معلم سلسلہ نے ’’ایک مثالی معاشرے کی تعمیر میں اسلامی تعلیم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔

اگلے روز باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا۔ نماز فجر، درس اور ناشتہ کے معاً بعد ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ نماز ظہروعصر کی ادائیگی کے بعد اجتماع کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اختتامی تقریر خاکسار (ریجنل مبلغ سلسلہ) نے کی اور اجتماع میں شمولیت اختیار کرنے والے خدام واطفال کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ اس اجتماع کی کُل حاضری ۱۶۲ رہی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کے دور رس اثرات مرتب کرے اور خدام واطفال کو نیکی کے معیاروں میں آگے بڑھنے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اعجاز۔ مبلغ سلسلہ ایسیا ریجن، آئیوری کوسٹ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button