جماعت احمدیہ ڈنمارک کی ماہ جنوری تا جون ۲۰۲۶ء میں تبلیغی مساعی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو جنوری تاجون ۲۰۲۶ء میں پندرہ شہروں میں تبلیغی سٹینڈ لگانے کی توفیق ملی۔ اب تک۹۰؍تبلیغی سٹینڈ لگائے جاچکے ہیں۔

یہ سٹالز شیلینڈ، فیون اور یو لینڈ ریجن میں لگائے گئے۔ مقامی کونسل اور پولیس سے اس سلسلہ میں باقاعدہ اجازت لی گئی۔ یہ سٹالز ہر شہر کے مین بازار میں لگائے گئے۔ ٹینٹ پر ’مسلم فار پیس‘ اور ’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ لکھا ہوا تھا۔ اسی طرح مسجد نصرت جہاں کی تصویر کو بیک گراؤنڈ میں پرنٹ کروا کر لگایا گیا۔
جن شہروں میں تبلیغی سٹالز لگائے گئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

| ۱۵ | تین روزہ پروگرام Bornholm | ۱۱؍جون |
تاثرات:ان سٹالز پر سب سے زیادہ توجہ لوگوں کی قرآن کریم میں رہی۔ ایک بات جو ہر شہر میں دیکھنے کو ملی وہ یہ تھی کہ زائرین اس پیغام کو بہت سراہتے جو کہ تبلیغی فولڈرز اور ٹینٹ پر لکھا ہوا تھا یعنی ’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ اور ’مسلمز فار پیس‘۔
الحمدللہ، ان سٹالز پر خاکسار (مبلغ سلسلہ) کے ساتھ خدام، انصار اور اطفال نے شرکت کی۔ اسی طرح کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والے تبلیغی سٹال پر واقفین نو اور ان کے والدین جن کی تعداد ۶۰؍تھی، نے دن بھر میں مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں دیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں مزید احسن رنگ میں حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کا چار روزہ تربیتی و تبلیغی دورہ




