جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی ریویو میٹنگ اگست ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر دارالتبلیغ، بخشی بازار، ڈھاکہ میں مورخہ ۲۵و ۲۶؍اگست ۲۰۲۶ء کو ملک بھر کی تمام جماعتوں کے امراء، صدر صاحبان، جنرل سیکرٹریان اور سیکرٹریان مال کے ساتھ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔
۲۵؍اگست کو مکرم عبد الاول خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی زیر صدارت شام ساڑھے سات بجے تلاوت قرآن کریم اور دعا کے ساتھ اجلاس کا آغاز ہوا جو رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔ اگلے روز ۲۶؍اگست کو صبح ۹؍بجے اجلاس کا آغاز ہوا اور دوپہر پونے دو بجے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس دو روزہ میٹنگ میں جون ۲۰۲۶ء میں منعقد ہونے والی جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی ۴۸ویں مجلس شوریٰ کی وہ تجاویز پیش کی گئیں جنہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظور فرمایا ہے۔ متعلقہ سیکرٹریان، بشمول سیکرٹری تبلیغ، تربیت، امور عامہ، مال اور تربیت نومبائعین نے تجاویز پر عمل درآمد کے طریق کار پر تفصیلی گفتگو کی اور اس ضمن میں سیر حاصل بحث ہوئی۔ تمام جماعتوں کو شوریٰ کی تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹس بروقت بھجوانے کی بھی تلقین کی گئی۔

اس ریویو میٹنگ میں ۱۰۳؍جماعتوں میں سے ۹۲؍امراء و صدر صاحبان، ۵۸؍جنرل سیکرٹریان اور ۵۳؍سیکرٹریان مال نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ اس ریویو میٹنگ کے انعقاد کو بابرکت فرمائے اور جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ چٹاگنگ مقامی، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ




