متفرق

ربوہ کا موسم(۱۸؍تا۲۴ستمبر۲۰۲۶ء)

۱۸؍ستمبر جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہوا بند تھی اور فضا میں حبس موجود تھا۔ اس ہفتے میں لگتا تھا کہ موسم گرما جاتا جاتا پھر عود کر آگیا ہے۔ گرمی، حبس اوردھوپ کا اس ہفتے میں راج رہا، بارش نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بھی ۳۷؍ سے اوپر رہا، اس پر مستزاد یہ کہ خشکی اور اُڑتی ہوئی گَرد کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ کے دن صبح ہی سے فضا میں حبس کی کیفیت تھی۔ دوپہر کے وقت بہت ہلکی ہوا چل رہی تھی جو شام کو کچھ تیز ہوگئی۔ اتوار کو فجر کے وقت کچھ خنکی تھی ہوا بند ہونے کی وجہ سے حبس محسوس ہورہا تھا۔ سوموار کا دن گرم تھا، دن بھردھوپ موجود رہی۔

منگل کو آسمان پر بادلوں کی ہلکی تہ چھائی ہوئی تھی جس سے دھوپ صحیح طور پر زمین پر نہیں پہنچ پا رہی تھی۔ شام کے وقت ہوا دھیرے سے چلی تو کچھ سکون ہوا۔ بدھ کو صبح کے وقت ہلکی ہوا جاری تھی تاہم دن کے وقت یہ بھی بند ہوگئی۔ شام کو ہوا چلنے سے موسم اچھا بن گیا۔ جمعرات کے دن صبح کے وقت ہلکی ہوا چل رہی تھی جو شام کو تیز ہوگئی اور موسم بہتر بن گیا۔ جس سے لوگوں نے رات سکون سے بسر کی۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۷؍اور کم سے کم ۲۴؍درجے سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button