حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۵ تا ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۹؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍اکتوبر۲۰۲۶ء)
٭…۱۰؍اکتوبر بروز ہفتہ:حضور انورنے آج بعد نماز عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات اسی صفحہ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۱۱؍اکتوبر بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے پریری ریجن کے تمام عاملہ ممبران اور قائدین کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…آج انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز (IAAAE) کے سمپوزیم کے بعد واٹرویز کی صفائی کے لیے کام کرنے والے ادارے Uwt Swiss Systems کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسچن نیوشل (Christian Knuchel) اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پردیپ واگلے (Pradeep Wagle) کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: احمد علیہ السلام۔ سیرت و سوانح




