متفرق شعراء
شانِ مسیح موعود علیہ السلام

مہدئ موعودؑ تجھ پر ہوں خدا کی رحمتیں
ہر گھڑی نازل ہوں تجھ پر آسمانی برکتیں
عشقِ دینِ مصطفیٰؐ تُو نے سکھایا ہے ہمیں
شربتِ وصل و بقا تُو نے پلایا ہے ہمیں
نورِ فرقاں سے ہمیں تُو نے منور کر دیا
خالق و مالک کی اُلفت سے معطّر کر دیا
شرک و بدعت کی غلامی سے چھڑایا ہے ہمیں
نیکی و تقویٰ کی راہوں پر چلایا ہے ہمیں
تُو نے مومنؔ کو عطا کی ہے نئی اک زندگی
اور سکھلائی اسے اپنے خدا کی بندگی
(خواجہ عبد المومن ۔ ناروے)
مزید پڑھیں: اُتار ان میں کوئی اپنی روشنی یا ربّ!




