یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ اگست ۲۰۲۶ء میں بعض مساعی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ جرمنی کو ماہ اگست ۲۰۲۶ء کے دوران قیادت ایثار کے تحت مختلف پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان کی مختصر رپورٹس درج ذیل ہیں۔

احمدیہ لنگر: مجلس انصاراللہ جرمنی کو احمدیہ لنگر اور احمدیہ موبائل لنگر کے تحت اگست ۲۰۲۶ء میں ۲۶؍زونز کی ۷۷؍مجالس میں ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ، ان پروگرامز کے ذریعے ۷۴۰۰؍افراد کو کھانا مہیا کیا گیا جبکہ ۴۰۰؍سے زائد انصار نے زعمائے مجالس اور ناظمین اعلیٰ زونز کے ساتھ مل کر خدمت کی توفیق پائی۔ یہ پروگرام مقامی فلاحی تنظیموں کے تعاون سے منعقد کیے جاتے ہیں جنہیں مقامی افراد، تنظیمیں اور شہری انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان کے ذریعے جماعت کا تعارف بھی احسن رنگ میں ہوتا ہے۔

احمدیہ چیریٹی واکس: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگست ۲۰۲۶ء کے دوران درج ذیل ۱۱؍مجالس میں چیریٹی واکس منعقد ہوئیں: Raunheim, Ludwigshafen, Rödermark, Wittlich, Ginsheim, Neuss, Münster, Sinsheim, Mörfelden, Vechta اور Bad Segeberg۔

ان واکس میں تقریباً ۱۰۰۰؍افراد شامل ہوئے جن میں ۴۱۰؍جرمن مہمان بھی شامل تھے۔

ان پروگرامز میں شہر کے میئرز اور ان کے نمائندگان، مختلف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران اور مقامی مربیان سلسلہ شریک ہوئے۔ مربیان کرام نے ان مواقع پر جماعت کا پُرامن پیغام مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ناظمین اعلیٰ علاقہ و زونز اور زعمائے مجالس کے ساتھ ۱۰۰؍سے زائد انصار نے خدمت کی توفیق پائی۔ مجلس انصاراللہ کے مرکزی نمائندگان نے بھی تمام واکس میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہری انتظامیہ کے نمائندگان اور میئرز کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

چیریٹی واکس کے اختتام پر جمع ہونے والی رقوم کے امدادی چیکس مقامی سماجی تنظیموں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ مقامی اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بھی ان پروگرامز کی تشہیر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں مجلس انصاراللہ جرمنی کو جرمن احباب تک جماعت کا پُرامن پیغام پہنچانے کی توفیق ملتی ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:فاروق احمد چیمہ۔ قائد عمومی مجلس انصار اللہ جرمنی)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ سیرالیون کے اکسٹھویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button