ارشادِ نبوی
خلافت علیٰ منہاج نبوت
حضرت حذیفہؓبیان کرتے ہیں کہ رسو ل کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا ۔پھر وہ اس کو اٹھا لے گا ۔پھر نبوت کے طریق پر خلافت قائم ہوگی۔ پھرجب اللہ چاہے گا اس کو بھی اٹھا لے گا۔ پھر سختی والی بادشاہت قائم ہوگی۔ پھر اللہ جب چاہے گا اس کوبھی اٹھا لے گا۔ ا س کے بعد ظالمانہ بادشاہت کا دور آئے گا۔ پھراللہ اس کو بھی اٹھا لے گا ۔ پھر (آخر میں دوبارہ۔ناقل) نبوت کے طریق پر خلافت قائم ہوگی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد خاموش ہوگئے۔
(مسند احمد بن حنبل 18596)




