لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کے تحت ملک بھر میں تحریکِ جدید اور وقفِ جدید کے آن لائن سیمینارز کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کو ملک بھر میں تحریکِ جدید اور وقفِ جدید کے آن لائن سیمینارز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس مقصد کے لیے ملک کو چار حصوں میں منقسم کیا گیا اور اسی ترتیب کے تحت مختلف ایام میں چار آن لائن سیمینارز منعقد کیے گئے۔
ہر سیمینار کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد مکرمہ تنزینہ اختر صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کی اقتدا میں دعا سے پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوا۔ ان سیمینارز میں تحریکِ جدید اور وقفِ جدید کی اہمیت و عظمت، تحریکِ جدید کے مطالبات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کے طریق، حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطباتِ جمعہ سے منتخب ایمان افروز واقعات اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے تازہ ارشادات کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ ہر سیمینار کے اختتام پر مکرمہ صدر صاحبہ کی دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اختتام پذیر ہوئے۔
تفصیل درج ذیل ہے:
مورخہ ۲۳؍نومبر ۲۰۲۵ء کو بڑہمن باڑیہ، چٹاگنگ، کوڈا، درگا رامپور اور تارویا ریجنز کے لیے سیمینار منعقد ہوا جس میں کُل ۱۸۹؍لجنہ ممبرات نے شرکت کی۔
مورخہ ۲۴؍نومبر ۲۰۲۵ء کو سندربان، کُھلنا، بریشال اور سیدپور ریجنز کے لیے سیمینار منعقد ہوا جس میں کُل ۱۷۴؍کی حاضری رہی۔
مورخہ ۲۷؍نومبر ۲۰۲۵ء کو ڈھاکہ، جمال پور، میمن سنگھ اور کٹیادی ریجنز کے لیے سیمینار منعقد ہوا جس میں کُل ۶۶۷؍لجنہ ممبرات شریک ہوئیں۔
مورخہ ۳۰؍نومبر ۲۰۲۵ء کو راجشاہی، اتھولی، احمد نگر اور دیناج پور ریجنز کے لیے سیمینار منعقد ہوا جس میں کُل ۲۶۱؍کی حاضری رہی۔
اس طرح ملک بھر میں منعقد ہونے والے ان آن لائن سیمینارز میں شرکت کرنے والیوں کی کُل تعداد ۱۲۹۱؍رہی۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں تحریکِ جدید اور وقفِ جدید کے تقاضوں کو مزید احسن رنگ میں پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ کے قصبہ سوکومیں ہیومینٹی فرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ اور خون کا عطیہ




