مجلس اطفال الاحمدیہ Burloak، کینیڈا کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۶ء
مکرم جہانزیب صاحب ناظم اطفال تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس اطفال الاحمدیہ Burloak، کینیڈا کا سالانہ مقامی اجتماع مورخہ ۱۹؍اپریل ۲۰۲۶ء کو Oakville نماز سینٹر میں منعقد ہوا۔

اجتماع سے قبل اطفال کو کینیڈا کے معروف ریسٹورنٹ Tim Hortons سے ناشتہ کروایا گیا۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز مکرم مختار محمود صاحب نیشنل سیکرٹری عمومی اطفال کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم وترجمہ، عہد اطفال الاحمدیہ اور نظم سے ہوا۔ افتتاحی تقریر کے بعد مکرم طاہر چودھری صاحب مبلغ سلسلہ نے دُعا کروائی جس کے بعد علمی مقابلہ جات منعقد کیے گئے جن میں تلاوت قرآن کریم، اذان، نظم، انگریزی تقریر، فرانسیسی تقریر اورفی البدیہہ تقریر شامل تھی۔
مقابلہ جات کے اختتام پر شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس کے معاً بعد اطفال ایک خصوصی Kahoot کوئز میں شامل ہوئے۔
نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد اختتامی اجلاس منعقد ہوا اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ نیز تمام اطفال کو یادگاری گفٹ بیگز بھی دیے گئے۔
(رپورٹ:محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکومیں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد




