حفظ القرآن سکول کینیڈا کے پچہترویں(۷۵)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم مئی کو حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالب علم عزیزم افروز رزاق ابن مکرم عبد الرزاق منور صاحب نے عرصہ تین سال سات ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے ليے یہ سعادت مبارک فرمائے اور مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

اس موقع پر مکرم داؤد احمد حنیف صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کینیڈا نے دعا کروائی اور قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنےاور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کے بارے میں نصائح کیں۔
حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمدللہ۷۵؍ہو چکی ہے، جبکہ۲۵؍طلبہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے ۳؍طلبہ امریکہ، ایک طالب علم لائبیریا اور ۵؍طلبہ ویسٹرن کینیڈا سے آن لائن روزانہ کلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔
امسال نئے تعلیمی سال کے داخلہ کے ليے ۲۲؍امیدواران کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالےاور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: انسان کی قلیل زندگی اور عظیم الشان ذمہ داری



