مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا، جاپان کا لوكل اجتماع ۲۰۲۶ء
محض اللہ تعالیٰ كےفضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا، جاپان كو اپنا سالانہ لوكل اجتماع مسجد بیت الاحد، تسوشیما، ناگویا میں مورخہ ۲۲؍اگست ۲۰۲۶ء كو منعقد كرنے كی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالك

صبح ۱۰؍بجےنیشنل صدر و مبلغ انچارج مکرم انیس رئیس صاحب كی زیر صدارت تلاوت قرآن كریم، ترجمہ، عہد اور نظم سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں صدر اجلاس نے اجتماعی دعا كروائی۔
اس کے بعد خدام و اطفال كے مابین آٹھ علمی مقابلہ جات ہوئے جو دوپہر ایک بجے تك جاری رہے۔ ظہرانہ كے بعد نماز ظہر و عصر جمع كركے اد ا كی گئیں۔ بعدہٗ خدام اور اطفال كے مابین چار ورزشی مقابلہ جات ہوئےجو شام سات بجے تك جاری رہے۔

عشائیہ کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا كی گئیں۔ بعدازاں مبلغ انچارج صاحب كی زیر صدارت اختتامی اجلاس كا آغاز ہوا۔ صدر اجلاس نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل كرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم كیے۔ آخر میں اپنے اختتامی خطاب میں آپ نے تمام شاملین كا شكریہ ادا كیا نیز جماعتی اور ذیلی تنظیم كے كاموں میں مزید بڑھ چڑھ كر حصہ لینے كی نصیحت كی۔ اجتماعی دعا كے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔
اس اجتماع میں ۱۶؍خدام اور ۱۲؍اطفال نے شمولیت كی۔ الحمدللہ
(رپورٹ:دانیال داؤد۔ مبلغ سلسلہ جاپان)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ جرمنی کا پچاسواں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء




