ایشیا (رپورٹس)

ناگویا سائنس میوزیم، جاپان کا مطالعاتی دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا کے زیر اہتمام مورخہ ۲۱؍جون ۲۰۲۶ء کو خدام و اطفال کے لیے ناگویا سائنس میوزیم کے دورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ۲۰؍خدام و اطفال نے شرکت کی۔ تمام شاملین مسجد بیت الاحد میں جمع ہوئے جہاں سے تقریباً ۱۱؍بجے بذریعہ وین میوزیم کے لیے روانہ ہوئے۔

میوزیم پہنچ کر شاملین نے مختلف سائنسی نمائشوں، ماڈلز اور عملی تجربات کا مشاہدہ کیا۔ خصوصاً اطفال نے سائنسی تجربات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سائنسی حقائق کو عملی مشاہدے کے ذریعے سمجھنے کا موقع پایا۔ بعد ازاں شاملین کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا اور اجتماعی تصاویر بھی لی گئیں۔

میوزیم کی سیر کے بعد تمام احباب مسجد بیت الاحد واپس پہنچے جہاں ظہر و عصر کی نمازیں باجماعت ادا کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام تفریح کے ساتھ ساتھ علمی و تعلیمی اعتبار سے بھی مفید ثابت ہوا اور خدام و اطفال نے اس سے بھرپور استفادہ کیا۔

(رپورٹ:دانیال داؤد۔ مبلغ سلسلہ جاپان)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا، جاپان کا لوكل اجتماع ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button